
چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، بھاری مقدار میں دھمکہ خیز مواد برآمد ، ملزم مجیب الرحمن گرفتار
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، مجیب الرحمن ساکنہ اورغو چ سے بھاری مقدار میں دھمکہ خیز مواد برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیاہے ۔ ۔ ملزم سے 5400میٹر سیفی فیوز ، 600عدد ڈیٹو نیٹر اورتیس کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے ان کے خلاف آیف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چترال منیر الملک نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا ہے ۔ جس سے مختلف اوقات میں تقریبا تین کلو گرام چرس اور 22لیٹر دیسی شراب برآمد کیا جاچکا ہے۔