Chitral Times

Nov 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کاروائی، ہیروئن بیجنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال پولیس نے ہیروئن فروخت کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے. گزشتہ شب موبائل پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او سجاد احمد نے ہیروئن بیجنے والے ملزمان محمد یاسین اور آفتاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9گرام ہیروئن، 146 گرام چرس برآمد کی جبکہ فیاض احمد اور عبید کے قبضے سے 143 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔اسکے علاوہ ایس اچ او گرم چشمہ نے ملزم عبدل احمد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 95 گرم افیون برآمد کی ۔
.
ایس ایچ او رمبور رفیع اللہ نے ملزمان محمد عارف اور سید احمد ساکنان ایوں کے قبضے سے 3 لیٹر شراب برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31499