چترال پولیس کی اشتہاری ملزمان اورمنشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاون، 7اشتہاری گرفتار
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال پولیس نے ڈی۔ پی ۔او محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنےکے مہم کے دوران 7 مفروران کو گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران جو کہ یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی 3.85 کلو گرام چرس ، 230 کلو گرام چرس کی فصل ، 16.5 لیٹر شراب جبکہ 3 عدد رائفل اور ایک عدد شارٹ گن ریکور کئیے۔