Chitral Times

Sep 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون سمیت طول وعرض میں برفباری جاری، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برفباری،

شیئر کریں:

چترال ٹاون سمیت طول وعرض میں برفباری جاری، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برفباری،

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) چترال ٹاون سمیت لوئیر اور اپر چترال میں جمعہ کی صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سہ پہر تک چترال شہر میں تقریبا تین انچ برف پڑچکی ہے جبکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے، شدید برفباری کے باعث چترال شہر میں بجلی کی سپلائی بھی سہ پہر دو بجے سے بند ہے، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے. برفباری/بارش ہورہی ہے۔ 17 سے 20 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پہ بحال ہے ۔ٹریفک کی روانی سنو چین لگا کر جاری ہے۔ ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کیلۓ اخری اطلاع تک بحال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی پہ ہے۔ سنو کلئیرنس اپریشن جاری ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی ٹنل میں موجود ہیں۔ اور اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تمام ادارے الرٹ کر دیۓ گۓ ہیں۔

ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی گئی جاتی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔ پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

ادھر اپر چترال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپر چترال میں بھی برفباری جاری ہے، تاہم لوئیر چترال کے مقابلے میں اپر چترال میں کم برفباری ہوئی ہے، اخری اطلاع تک چترال بونی روڈ ودیگر سڑکیں بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلے ہیں،

chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 7 1 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 6 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 5 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 4 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 3 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 2 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate 1 chitraltimes lowari approach road chitral side ashirate leves

chitraltimes chitral town snowfall city chitraltimes chitral town snowfall shahi masjid chitraltimes chitral town snowfall


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85850