Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون،ایک شخص کی فائر نگ سے افغان باشندہ جا ن بحق

شیئر کریں:

چترال ٹاون،ایک شخص کی فائر نگ سے افغان باشندہ جا ن بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر میں ایک شخص کی فائرنگ سے افغان باشندہ جان بحق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چترال پولو گراونڈ کے نزدیک ایک مارکیٹ کی پہلی منزل سے ایک شخص نے راہگیروں پر فائرنگ کھول دیاہے جس کے نتیجے میں ایک افغان باشندہ مسمی عبد البصیر ولد چارگل جان بحق ہوگیا ہے اور ایک زخمی ہے۔جبکہ موقع پرموجود باقی لوگ بھاگ کر جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر مبینہ ملزم مسمی شاہین ولد موسی خان ساکنہ مولدہ چترال کو گرفتارکرلیا ہے۔ جس کی عمر تقریبا چالیس ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بندوق لائسنس یافتہ ہے اور ملزم کا دماعی توازن خراب بتایا جارہاہے۔

chitraltimes police arrested

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
49970