Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال واحد ضلع ہے جہاں نواز شریف حکومت میں 80ارب روپے سے ذیادہ خرچ ہوئے۔؍شہزادہ افتخار،عبدالولی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائزم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی این اے۔ 1چترال سے امیدوار شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ چترال کے عوام 2013ء کی طرح اب بھی احسان شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرکے میاں نواز شریف کا ہاتھ مضبوط کریں گے جس نے لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا 80فیصد کام مکمل کیا اور چترال وہ ضلع ہے جہاں نواز شریف حکومت میں 80ارب روپے سے ذیادہ خرچ ہوئے جن میں کئی روڈ پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ہفتے کے روز پولو گراونڈ چترال میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کے دور حکومت میں چترال میں انجام دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترالی عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر اس احسان کا بدلہ چکائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان پانچ سالوں میں انہوں نے ضلعے کے بڑے بڑے مسائل کو اس طرح حل کردیا ہے کہ اب ان پر مزید کسی کو سیاست کرنے کا موقع بھی نہیں رہا جبکہ یہ چترالی عوام کی خاطر تھی کہ انہوں نے حکومت کے خلاف اسمبلی کے فلور پر ڈیسک بجاکر اپوزیشن کا کردار اداکرنے کی بجائے حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑہایا جس کے لواری ٹنل پراجیکٹ سے لے کر گولین گول ہائیدر و پراجیکٹ اور سڑکوں سے لے کر گیس منصوبے اور چترال یونیورسٹی کے لئے پی ایس ڈی پی میں خطیر ایلو کیشن تک ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے 25جولائی کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور چترال کے عوام سیاسی شعور رکھنے کی وجہ سے غلط فیصلہ ہر گز نہیں کریں گے۔ اس سے قبل صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اس سال چترال آکر ترقیاتی کاموں کا افتتاح ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے ہاتھوں کرواکر اس بات کی توثیق کردی کہ چترالی عوام کے نمائندے کے طور پر انہوں نے اپنا فرض کماحقہُ سرانجام دیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو طفل تسلی دے کر اور سبز باغ دیکھاکر ان سے ووٹ نہیں لیا جاسکتا کیونکہ وہ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ انتخابی میدان میں کھڑے میں کون سے امیدوار کرپشن سے پاک ہیں اور کون ہیں جوکہ اس پسماندہ ضلعے کی نمائندگی اسمبلی میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دینے اور خدمت کو ووٹ دینے کا جو نعرہ لگایا ہے ، وہ کراچی سے لے کر چترال تک سب کے دلوں کی آواز ہے اور 25جولائی کو وہ اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو تاریخی فتح سے ہمکنارکریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں نوید الرحمن، صفت زرین ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، نور احمد چارویلو، محمد حسین، ظفر اللہ، مولانا عبدالناصر اور دوسروں نے خطاب کیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں کارکنان نے اپنی اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ عام سے پہلے کوہ یونین کونسل سے ایک ریلی عبدالولی ایڈوکیٹ کی قیادت میں نکالی گئی جوکہ پولو گراونڈ پہنچ کر ختم ہوئی۔
pmln chitral344
pmln chitral34


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12017