Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کا بازار پل پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری 

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کا بازار پل پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز  ) چترال میں گندم کے بحران کے سلسلے میں عوامی تحریک کا بازار پل پر دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگئی جس کا مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے دن بھر وزٹ کرتے اور اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ عوامی تحریک کے مطالبات میں حکومت کی طرف سے چترال کے عوام کو گلگت بلتستان کے برابر سبسڈی کی فراہمی اور چترال کے گندم کے کوٹے سے فلور ملز کو گندم کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنا شامل ہیں۔ منگل کے روز سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس جماعت اسلامی کے دفتر میں امیر ضلع مولانا جمشید کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مطالبات کے حق میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے آپشن پر غور کیا گیا ۔

 

اس سے قبل تحریک کے کنوینر اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ نے صورت حال پر حاضرین کو برفںگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک نے عوام میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا بہت ہی کامیابی سے جاری ہے جس میں دن بھر مہنگائی و گرانی کے ستائے عوام جوش وخروش سے وزٹ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں کہا کہ دوردراز کے کہ دیہات میں عوام کی سپورٹ حاصل کرنے کے لئے مساجد کی سطح تک عوامی رابطہ مہم چلایا جائے گا ۔
منگل کے روز دھرنا سے خطاب کرنے والوں میں مغفرت شاہ ،صفت زرین ،عباد الرحمن ، مولانا عبد الشکور ،ایم آئی خان سرحدی ایڈووکیٹ ، وجیہہ الدین اور شجاع الحق شامل ہیں ۔

chitraltimes chitral protest for flour atta2 chitraltimes chitral flour issue meeting ji office


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75105