چترال میں چپس اور اسنیکس کی فروخت اور نقل و حمل کیلئے جاری تمام این اوسیز منسوخ کردیئے گئے، فوڈ کوالٹی ٹیسٹ کے بعد نئے این او سی جاری کر دیۓ جائنگے۔ ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال
چترال میں چپس اور اسنیکس کی فروخت اور نقل و حمل کیلئے جاری تمام این اوسیز منسوخ کردیئے گئے، فوڈ کوالٹی ٹیسٹ کے بعد نئے این او سی جاری کر دیۓ جائنگے۔ ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوۓ چپس اور اسنیکس کی فروخت/نقل و حمل کے لیے تمام پرانے جاری شدہ این او سی (No Objection Certificate) منسوخ کر دیے گئے ہیں، نئے این او سی کے حصول کیلۓ دوبارہ درخواست جمع کریں۔ فوڈ کوالٹی ٹیسٹ کے عمل کے بعد نئے این او سی جاری کر دیۓ جائنگے۔۔
ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر کی طر ف سے جاری اعلامیہ میں تمام متعلقہ محکموں اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں اور اس کے نفاذ کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائیں۔خلاف ورزی کی صورت میں حاصل اختیارات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔