Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں پہلی دفعہ ورکنگ ویمن کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد، مختلف شعبوں میں نمایاں کاکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ورکنگ ویمن کیلئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر ، ڈی پی او منصور آمان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم ، ڈی او فنانس حیات شاہ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال کے ورکنگ ویمن کیلئے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر شکایات کے آزالہ کیلئے ڈی سی آفس میں آزالہ مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ جہاں آئن لائن شکایات کا اندراج کیا جاسکے گا۔ جبکہ ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے الگ ایسوسی ایشن کا قیام بھی ناگزیر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چترال میں پہلی دفعہ جنگلات کی رائیلٹی میں خواتین کو حق دیا گیا ہے۔

تقریب سے ڈی پی او چترال کیپٹن منصور آمان نے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے قوانین میں خواتین کو بھی برابر کے حقو ق دئیے گئے ہیں۔ جبکہ شہریوں کو ان کا حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال پولیس میں خواتین کیلئے الگ رپورٹنگ سنٹراورہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈی پی او نے چترال کے خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چترال کے خواتین میں اگہی پیدا کرنے کیلئے مختلف سیمینار منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں فخر چترال ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے ۔ جن میں ڈاکٹر سلیمہ حسن، پرنسپل مسرت جبین ، پرنسپل مس کیری ، ڈی ای او بی بی حلیمہ ، ڈاکٹر سلطانہ ، حصول بیگم، مس گلنار، فریدہ سلطانہ فری ، بی بی سلطانہ ، روشن آرا، نازیہ حسن اور مس عرب شامل تھے۔

اس موقع پر خواتین کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا گیا۔ جن کی فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے انھیں یقین دہانی کی ۔

working women problems seminar chitral234 working women problems seminar chitral23 working women problems seminar chitral2 working women problems seminar chitral working women problems seminar1

working women problems seminar

chitral working women ceminar 1 chitral working women ceminar 3 chitral working women ceminar 2 working women seminar chitral 4 working women seminar chitral 3 working women seminar chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
3600