Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیرسیزن سے پہلے یقینی بنانا ہوگا.عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی، سینئر وزیر سیاحت عاطف خان۔
ٹورازم پولیس کے قیام پر 48 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی …………..
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ انے والے سیزن سے پہلے ٹورازم پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی جسکے لئے 48 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ٹورازم پولیس صوبے کے پانچ سیاحتی اضلاع سوات، دیر اپر، چترال، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تعینات کئے جائینگے۔ اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون سلطان خان، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان،ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اور منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر کو ٹورازم پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹورزم پولیس میں خواتین کے لیے 33 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ٹورزم پولیس کو سنگل کیبن، ڈبل کیبن، گھوڑے اور موٹر سائیکلز فراہم کی جائیں گی پولیس سیاحوں کو آنے والی مشکلات اور انکے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے رہنمائی فراہم کرے گی۔ سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سیاحتی سیزن سے پہلے ٹورازم پولیس کے قیام کو ہر حال میں عملی بنایا جائیگا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ بین القوامی افق پر پاکستانی سیاحت کے نمودار ہونے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں خطیر اضافہ ہوگا جس کے لئے بھرپور تیاری کی ضرورت ہے، سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسمیں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ہزارہ،مالاکنڈ ڈویڑن اور چترال میں نئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام سہولیات بھی آنے والے سیزن سے پہلے یقینی بنانا ہوگا۔
KP Senior Minister Atif Khan R


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30626