چترال میں ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح، اور کپ کی رونمائی تقریب،
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعہ کے روز چترال پولو گراونڈ میں جشن چترال‘‘ ملکی کپ پولوٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح ڈی پی او منصور آمان نے کیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل52پولو ٹیمین حصہ لے رہی ہیں۔جن میں چترال سکاوٹس ۔چترال لیویزاورچترال پولیس کے علاوہ چترال کے علا قائی ٹیمیں بھی شامل ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہ یہ جشن 13مئی تک جاری رہے گا۔10مئی کے بعدپولو کے علاوہ جشن چترال کے دوسرے کھیل بھی شروع ہونگے جن میں بزکشی۔رسہ کشی۔گھوڑ دوڑ۔نیزہ بازی۔اور کشتی رانی کے مقابلے ہونگے۔فائنل 13مئی کو ہو گا۔جس کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی آمد متوقع ہے۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آفس میں ملکی کپ کا باقاعدہ رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او ، صدر پولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکند رالملک ، ڈپٹی کمشنر ٹانک فضل خالق راجہ ، اے ڈی سی چترال منہا س الدین و دیگر حکام بھی موجود تھے۔جہاںٹھول کی دھاپ پر ملکی کپ کی رونمائی ہوئی .