Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں مسیحی براداری کی کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منائی گی۔ ڈپٹی کمشنراورڈی پی او کی شرکت

شیئر کریں:

چترال میں مسیحی براداری کی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائی گی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال لوئر میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائی گی۔ ڈی سی لوئر چترال محمد عمران خان یوسفزئی اور ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کرسمس تقریب میں حصوصی شرکت کی ۔ ڈی پی او لوئر چترال اور ڈی سی لوئر چترال کرسمس ڈے پر مسیحی براداری کے ساتھ کیک کاٹ کر ان کی خوشی میں اضافہ کیا اور ان میں گفٹس تقسیم کئیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر ڈاکٹر محمد عاطف جالب، ایس ڈی پی او سٹی اقبال کریم و د دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔
مسیحی براداری کے رہنماؤں نے ڈی۔سی لوئر چترال اور ڈی۔پی او لوئر چترال کو اپنی خوشی میں شریک دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اورکہا کہ چترال کی پر امن فضاء میں ہم سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور اپ سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔

chitraltimes xmas cake christmas ceremony 2 chitraltimes xmas cake christmas ceremony 3 chitraltimes xmas cake christmas ceremony 1 chitraltimes xmas cake christmas ceremony 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83387