چترال میں سیاحت کی ترقی کے حوالے معروف سیاح عید الحسین مہراکہ پروگرام میں مدعو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دنیا کے 35سے ذیادہ ممالک میں سیروتفریح کے حوالے سے چترال کے معتبر نام الحاج عیدالحسین اتوار کے دن صبح 10بجے چترال پریس کلب کے مہراکہ پروگرام میں اپنے سیاحتی سفر کے حوالے سے دلچسپ روداد بیان کریں گے۔ اور چترال میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے اپنے تجربات سے اگاہ کرینگے۔ چترال پریس کلب کی طرف سے سیروسیاحت کے روداد اور سفرنامہ پڑھنے کے شایقین حضرات سے اس پروگرا م میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔