Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر گلیشئیرز کے پگھلنے کا عمل جاری، دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب

Posted on
شیئر کریں:

 چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر گلیشئیرز کے پگھلنے کا عمل جاری، دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر گلیشئیرز کے پگھلنے کا عمل جاری ہے جس سے دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریا کے ساتھ واقع کئی نشیبی علاقے زیر آب آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں اپر یارخون کے شوڑکوچ کے مقام پر مقامی گلیشیرز بڑی مقدار میں پانی خارج ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلے نے گاؤں میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچائی ہے جبکہ کئی گھر بھی جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں۔ سیلاب نے یارخون روڈ کو بھی متاثر کی ہے جس سے بروغل اور یارخون لشٹ کا ضلعے کے دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ گئی۔ دریں اثناء اپر چترال کے تورکھو، موڑکھو اور لویر چترال کے لوٹ کوہ میں واقع میں مختلف دروں گوبور، ارکاری، کریم آباد اور سوسوم میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی آرہی ہے جس سے مقامی آبادی کو سخت خطرہ لاحق ہے۔

 

chitraltimes river chitral over flow 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91313