
چترال میں جو میگاپراجیکٹ اب تک مکمل ہوچکے ہیں، وہ سب مسلم لیگ(ن) کی مرہون منت ہیں، مسلم لیگ ن چترال کے زیراہتمام عید ملن پارٹی سے مقرریں کا خطاب
چترال میں جو میگاپراجیکٹ اب تک مکمل ہوچکے ہیں، وہ سب مسلم لیگ(ن) کی مرہون منت ہیں، مسلم لیگ ن چترال کے زیراہتمام عید ملن پارٹی سے مقرریں کا خطاب
چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز ولی آباد دنین میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے پارٹی کارکنوں کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں لویر اور اپر چترال کے اضلاع سے سینکڑوں پارٹی کارکن اوررہنماؤں نے شرکت کی جس میں پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غفار خان مہمان خصوصی جبکہ زار عجم لال نے صدرمحفل تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں جو میگاپراجیکٹ اب تک مکمل ہوچکے ہیں، وہ سب اس جماعت کی مرہون منت اورمیاں نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی اس علاقے کے ساتھ خصوصی وابستگی اور عوام کے ساتھ ہمدری کا مظہر ہے۔
انہوں نے لواری ٹنل پراجیکٹ، گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ، گیس پلانٹ، شندور، گرم چشمہ اور کالاش ویلی روڈ سمیت دوسرے منصوبوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے اہالیان چترال کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس سال جنوری میں چترال کی وفد کو ملاقات کاموقع دے کرچترال کے لئے کئی ایک ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا جن میں دانش سکول، اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا قیام، سڑکوں پر دوبارہ کام کے لئے فنڈز کی فراہمی شامل ہیں۔
انہوں نے پارٹی قائدین نواز شریف، شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کو یقین دلایا کہ چترال میں پارٹی کو فعال بناکر اسے مسلم لیگ کا گڑھ بناکر اپنے قائدین کے سامنے پیش کریں گے۔ عید ملن سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد کوثر ایڈوکیٹ کے علاوہ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد ولی شاہ، پرنس سلطان الملک، خیر الاعظم، حاجی محمد خان، خورشید احمد، خیرالدین شادانی، عمران الملک، نور احمد خان چارویلو اور دوسروں نے خطاب کیا۔