
چترال میں بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، چترال کے مثالی آمن کو ہرصورت برقرار رکھا جائیگا، اجلاس میں یقین دہانی
چترال میں بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، چترال کے مثالی آمن کو ہرصورت برقرار رکھا جائیگا، اجلاس میں یقین دہانی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال میں بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں، فوکل پرسن وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ , ڈی پی او لوئر چترال ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ,علماء مختلف مکاتب فکر اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے کے مختلف امور و مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ لوئر چترال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بین المذاہب /ومسالک اختلافات بلکل نہیں ہیں۔ اور جملہ مسلک کے لوگ اپس میں اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔اس حوالے سے علماء اور مذہبی سکالرز کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ چترال کی مثالی آمن کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خطیب مولانا خیلق الزمان نے کہاکہ چترال کے تمام کمیونٹی برسوں سے یہاں پر ہم اہنگی ، بھائی چارے، آمن اور محبت سے زندگی گزاررہے ہیں، اس آمن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچائیں گے، انھوں نے تمام کاروباری حضرات سے گزارش کی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ۔