Chitral Times

Nov 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے….مقرریں کا چترال یونیورسٹی میں‌خطاب

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) یونیورسٹی اف چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال میں بسنے والے مختلف مذہبی مکاتب فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے کردار کے حوالے سے بات کی گئی ، سیمینار سے مولانا سلامت اللہ ، ڈاکٹر اقبال الدین ، پروفیسر صاحب الدین ، مولانا حسین احمد اور حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کیا ، مقررین نے چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دئیے گئے ، اس سلسلے میں مزید کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، مقررین نے سوشل میڈیا کے موجود استعمال کو بھی کسی خاص ضابطہ اخلاق کے اندر لانے ،راوداری ، محبت ، بھائی چارے اور اخوت کے جذبات او احساسات کو معاشرے میں عام کرنے اور قدیم چترالی روایات اور بھائی چارے کے ماحول کو مزید بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔یونیورسٹی اف چترال کے پراجیکٹ ڈائرایکٹر نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ چترال کے پرامن ماحول کو بہتر بنانے میں چترال کی لوکل کمیونٹی چترال یونیورسٹی کا ساتھ دے گی اور وہ مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید نشستوں کا اہتمام کریں گے تاکہ لوگ آپس میں مل بیٹھ کر آپس کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے اور صحت مندمعاشرتی روئیوں کو پروان چڑھا سکیں ۔ اس سیمینار کو شعبہ ریلجس سٹڈی نے منعقد کیا تھا ،اور فوکل پرسن ڈاکٹر ضیاالحق نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ، جلد ہی چترال یونیورسٹی اس سلسلے کا دوسرا سیمینار منعقد کرے گی جس میں پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اورپاکستان میں موجودمذہب و فرقوں کے علماء کرام خطاب کریں گے ۔
chitral university interfaith seminar 1

chitral university interfaith seminar 9

chitral university interfaith seminar 7

chitral university interfaith seminar 6chitral university interfaith seminar 3 chitral university interfaith seminar 4

chitral university interfaith seminar 5

chitral university interfaith seminar 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
9960