چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر امیر ضلع لوئیر چترال مولانا جمشید احمد کی قیادت میں اتوار کے دن اتالیق پل پر بجلی کے بلوں میں اضافے، بے جا ٹیکسس، مہنگائی اور چترال میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا جمشید احمد، نائب امیر خان حیات اللہ خان، سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ اور قئم ضلع وجیہ الدین نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 26 جولائی کو اسلام آباد میں ”حق دو تحریک” کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم چترال کے مسائل کو سمانے رکھ کر چترال میں بھی حق دو تحریک کا بھر پور آغاز کریں گے۔
چترال میں بجلی پیدا ہونے کے باوجود چترالیوں کو بجلی خریدنے کے لئے اسلام آباد جتنا رقم ادا کرنا پڑ رہا ہے، یہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔ چترال کے اندر بجلی کے بلوں اور گندم کی قیتموں میں کمی کے لئے بھر پور تحریک شروع کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اج کل چترال میں ہونے والے بے جا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں نہیں تو اس حوالے سے بھر پور کاروائی کی جائے گی۔