
چترال میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ میاں محمد نواز شریف
چترال میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ میاں محمد نواز شریف
اسلام آباد ( چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے ہفتے کے روز میاں محمد شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سابق ایم این اے نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چترال پہلے بھی میری ترجیح تھی اور آئیندہ کی ترجیحات میں بھی سرفہرست رہیگا۔
سابق وزیراعطم نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کا منصوبہ میں نے مکمل کرایا گولین گول بجلی گھر میں نے بنایا 2013 سے 2018 تک 62 ارب روپے چترال میں خرچ کئے 173 ارب روپے کے پروجیکٹس بجٹ میں شامل کیے اگر تسلسل برقرار رہتا تو آج چترال کی تقدیر بدل چکی ہوتی.
نوازشریف اس عہد کا بھی اظہار کیا کہ کہ الیکشن کمپین کے دوران چترال ضرور آئیں گے۔۔ دریں اثنا شہزادہ افتخارالدین نے پاکستان مسلم لیگ کی پلیٹ فام سے این اے ون چترال سے ایم این اے کی نشست کے لئے فارم حاصل کرلیا ہے۔اس موقع پر خالد حسین تاج ایڈوکیٹ بھی موجودتھے ۔