
چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور ملک کی دفاع میں کسی فورس سے پیچھے نہیں ہے..خورشید عالم
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال اینڈ کمانڈنٹ چترال لیویز خورشید عالم محسود نے لیویز فورس کے ساتھ دربار کیا جس میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے اپنے مسائل سے کمانڈنٹ کو اگاہ کیا۔ کمانڈنٹ نے کہا کہ چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور ملک کی دفاع میں کسی فورس سے پیچھے نہیں ہے۔ فورس میں پروموشن کا دیرینہ مسلۂ میرٹ کی بنیاد پر حل کی جاۓ گی۔اور ہر پوسٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
لیویز اہلکاروں نے صوبائ حکومت سے درخواست کی کہ ان کو کسی دوسرے فورس کے ساتھ ضم نہ کیا جاۓ۔ اور سب نے یک زبان ہو کر اس خبر کی مزمت کی کیونکہ اس قسم کی خبروں سے فورس کا مورال خراب ہو تا ہے۔ اور چترال لیویز ایک منظم فورس ہے اور چترال کے جعرافیائ حدود میں پہلی دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور ان کو دوسرے فورسز کے مطابق مراعات دی جاۓ۔