چترال لوئیر پولیس کے تین جوانوں نے کمیشن کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر فائز ہوگئے، ڈی پی او نے ترقی کے بیجز لگائے
چترال لوئیر پولیس کے تین جوانوں نے کمیشن کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر فائز ہوگئے، ڈی پی او نے ترقی کے بیجز لگائے
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال پولیس میں اگلے رینک پر ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان, ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان, نے خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمانہ ترقی (فاسٹ ٹریک) پروموشن کا امتحان پاس کرکےاسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے جوانوں IHC ضیاء اللہ خان, HC سردار حسین اور HC فضل الرحمن کو پروموشن( ASI) کے بیجیز لگائے اور مبارکباد دی ۔
اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان,ڈی۔ایس۔پی. سی۔پیک مبارک احمد, ڈی۔ایس۔پی SCU محمد ولی شاہ, ترقی پانے والے جوانوں کے والدین اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ترقی پانے والوں میں ضیاء اللہ خان ولد (ر) انسپکٹر خوش مراد خان سکنہ تورکہو اپر چترال، سردار حسین ولد نصرت حسین سکنہ کجو لوئر چترال، فضل الرحمن ولد عبدالوہاب سکنہ پرائیٹ لوئر چترال شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ محکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے تاہم ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جن کی دیانتدارانہ ادائیگی اگلی محکمانہ ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔