Chitral Times

Dec 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر میں ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کے لئے ٹیم چترال پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر سے مشاورتی اجلاس

شیئر کریں:

چترال لوئیر میں ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کے لئے ٹیم چترال پہنچ گئِ، ڈپٹی کمشنر سے مشاورتی اجلاس

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے پی کی ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم نے ڈاکٹر محمد گل سرتاج پراونشل سرویلنس آفیسر اور ڈاکٹر امیر بختیار FELTP فیلوز کی قیادت میں ڈسٹرکٹ چترال کے دورے پر ہے ۔ اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب سے ملاقات کی۔ تاکہ XDR اور MDR ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کی جا سکیں۔ اجلاس میں کیسز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی گئی جس میں متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور سرویلنس وزٹ کا منصوبہ بنایا گیا۔ اجلاس میں جامع حکمت عملی بھی ترتیب دے دی گئی ہے ۔
ڈی جی ہیلتھ سرویلینس ٹیم کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے خون کے نمونے جمع کریں اور ایس او پی کے مطابق کیسز کی تحقیقات کریں۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایچ او اپنے ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ میں موجود ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ چترال لوئیر میں
اب تک ٹوٹل 6 کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں۔حالات نارمل ہیں۔ عوام الناس سے گزارش کی گئِ ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ٹیم کو ضلع کے دوسرے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کر نے کی ہدایات جاری کیں ۔ تا کہ کیسسز کا بروقت سد باب ممکن بنایا جا سکے۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض علی رومی کی قیادت میں آر ایچ سی ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ماہر ڈاکٹروں پہ مشتمل ٹیم نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سرجن ڈاکٹر محیب اللہ، بچوں کے ماہر ڈاکٹر شبیر، ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ماہ پارہ اور ڈاکٹر سمیع فزیشن شامل تھے۔ ادویات تجویز کرنے کے علاوہ ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی علامات کی موجودگی کے لیے تمام مریضوں کی جانچ کی گئی۔ ٹی بی کے مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ بھی کی گئی اور نمونے جمع کرنے اور لیبارٹری تجزیہ کے لیے ضروری مشورہ دیا گیا۔ مزید برآں، مچھر دانی اور پانی صاف کرنے کی گولیاں بھی آبادی میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

 

chitraltimes dc imran khan meeting with health department toyphide

chitraltimes health department free medical camp arandu

chitraltimes health department free medical camp arandu

chitraltimes health department free medical camp arandu 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87072