چترال لوئیر میں روٹی کی نرخ میں کمی کا فیصلہ ، سوگرام روٹی کا نرخ ۱۵روپے مقرر
چترال لوئیر میں روٹی کی نرخ میں کمی کا فیصلہ ، سوگرام روٹی کا نرخ ۱۵روپے مقرر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئِیر چترال عمران خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد عاطف جالب ، ڈی ایف سی ارشد حسین ، اے اے سیز کے علاوہ تجاریونین کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فی ۲۰ کلوتھیلی کی ریٹ میں پانچ سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اجلاس میں نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سو گرام وزن کے روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ دو سو گرام وزن روٹی کی قیمت تیس روپے مقرر کردیا گیا ، اجلاس کے بعد باقاعدہ نرخ نامہ جاری کردیا گیا اور انتباہ کیا گیا کہ ہر ایک نان بائی اور ہوٹل وریسورنٹ مالکان اس ریٹ پر گاہک کو روٹی دیں گے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں نان بائی ایسوسی ایشن کو ہدایت کی گئی کہ ہرایک نان فروش ڈیجیٹل ترازو رکھے گا، اور سرکاری نرخ نامہ کو نمایان جگہ پر اویزان کریگا۔
دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نئے نرخ نامہ کی اجراء پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انتظامیہ وزن اور قیمت پر عملدرآمد کویقین بنائی گی۔