Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئر میں جنرل الیکشن کےلئے انتخابی سامان کی منتقلی کا عمل مکمل کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عمران خان, پرآمن الیکشن کاانعقاد اولین ترجیح ہے۔ ایکٹنگ ڈی پی اومحمد الستار خان

شیئر کریں:

چترال لوئر میں جنرل الیکشن کےلئے انتخابی سامان کی منتقلی کا عمل مکمل کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عمران خان, پرآمن الیکشن کاانعقاد اولین ترجیح ہے۔ ایکٹنگ ڈی پی اومحمد الستار خان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لوئیر چترال محمد عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے پرآمن انعقاد کیلےضلع لوئر چترال کے تمام پولنگ سٹیشنز کیلے پولنگ میٹیریل , سرکاری عملے اور سیکیورٹی نفری روانہ کرنے کا سلسلہ مکمل کر دیا گیا۔

chitraltimes district returning officer lower chitral dc visiting election goods distribution center3
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر لوئر چترال محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز , اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ گورنمنٹ سیںنٹینئیل ماڈل ہائی سکول گراونڈ میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر جانے والے سرکاری عملے اور سیکیورٹی فورس کے جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔خلوص نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔
الیکشن میٹیریل ، پولنگ عملے کا تحفظ اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوکر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے اپنی فرائض سر انجام دیں، پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انتخابی میٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملے کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جاۓ۔

لوئر چترال میں الیکشن کے پرآمن انعقاد کیلےضلع لوئر چترال کے تمام پولنگ اسٹیشنز کیلے پولینگ میٹیریل اور پولیس نفری روانہ کرنے کا سلسلہ جاری۔

 

chitraltimes acting dpo chitral lower sp sattar khan visit election material distribution cell

دریں اثنا ایکٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ستار خان نے گورنمنٹ سیںنٹینئیل ماڈل ہای سکول گراونڈ میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر جانے والے پولیس آفسران اور جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوے کہا کہ الیکشن جیسے قومی فریضے کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں صحیح نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔پرامن الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

الیکشن میٹیریل ، پولینگ عملہ کا تحفظ اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرکے سکیورٹی خدمات سر انجام دیں، پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں انتخابی میٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ یادرہے کہ لوئر چترال میں حساس ترین پولینگ اسٹیشنز 18, حساس پولینگ اسٹیشنز 65 اور نارمل پولینگ اسٹیشنز کی تعداد 89 ہے۔
ٹوٹل 172 پولینگ اسٹیشنز میں لوئر چترال پولیس کے 1633 افسران و جوانان الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

 

chitraltimes acting dpo chitral lower sp sattar khan visit election material distribution cell police2 chitraltimes acting dpo chitral lower sp sattar khan visit election material distribution cell dsp chitraltimes district returning officer lower chitral dc visiting election goods distribution center2 chitraltimes district returning officer lower chitral dc visiting election goods distribution center


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
85053