
چترال لائرفورم پشاور کے انتخابات مکمل، ایڈوکیٹ توفیق اللہ صدرمنتخب
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لائر فورم پشاور کے انتخابات گزشتہ دن منعقد ہوئے ، ایڈوکیٹ توفیق اللہ صدر جبکہ اشتیاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
سید غفران اللہ شاہ لائر فورم چترال کے چئیرمین منتخب ہوئے اسی طرح سنئیر وائس پریذیڈنٹ کے لئے شیرحیدرخان ،پریس سیکرٹری ذیشان زرین ،فرید نثار فنانس سیکرٹری ،جوائینٹ سیکرٹری کے عہدے پر ایڈوکیٹ شکیل درانی کامیاب قرار پائے جبکہ ایڈوکیٹ رخسانہ حسن وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوئے ۔
ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں 42 سے زائد لوئر اور ہائیکورٹ کے وکلاء نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔صدرچترال لائر فورم ایڈوکیٹ توفیق اللہ نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال چترال کے تمام وکلاء نے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ لائرفورم کے ذریعے نہ صرف چترال کے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ سائلین کے لئے بھی ایک مددگار پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
