Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر کے نواحی گاؤں اوچشٹ میں رہائش پذیر ایک نوجوان کی مبینہ خودکشی 

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر کے نواحی گاؤں اوچشٹ میں رہائش پذیر ایک نوجوان کی مبینہ خودکشی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاؤں اوچشٹ میں رہائش پذیر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا جس کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ چترال پولیس کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب 21سالہ نوجوان اسلا م الدین ولد گل راز نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے آپ پر پستول سے فائر کردیا جس سے موقع پر ان کی موت واقع ہوئی۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کا تعلق دروش کے علاقہ جنجریت کوہ سے تھا جوکہ اس وقت اوچشٹ گاؤں میں آباد تھے۔

چترال پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کردی ہے۔ اس سے ایک دن قبل چترال ٹاؤن کے ژوغور کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار نے رضاندہ سے تعلق رکھنے والے شخص خورشید لال کو ٹکر مار دیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ متوفی کے ورثاء نے موٹر سائیکل سوار کو معاف کردیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90997