Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں کالج کا طالب علم گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کرلی، ایک ہفتے کے اندر خودکشی کا دوسرا واقعہ، مقامی ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ پولیس

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر میں کالج کا طالب علم گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کرلی، ایک ہفتے کے اندر خودکشی کا دوسرا واقعہ، مقامی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ پولیس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بدھ کے روز ژوغور گاؤں میں مقامی کالج میں زیر تعلیم فرسٹ ائر کا طالب علم اپنے آپ کو گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی جس کی شناخت رشید احمد ولد احمدکے طور پر ہوئی ہے جس کا خاندان اپر چترال کے کھوت گاؤں سے چند سال پہلے یہاں منقل ہوگئی تھی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکار کے مطابق خودکشی کرنے والے طالب علم کے والد کی درخواست پر ان کی پڑوس میں رہنے والی ایک لیڈی ڈاکٹر ایس ٹی کمال کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 322کے تحت کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پولیس کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو ان کے پڑوسن نے ایک دن پہلے گھر بلاکر انہیں ذہنی کرب میں مبتلا کردیا تھا جس کے نتیجے میں وہ واپسی پر انتہائی ٹنشن میں رہتے ہوئے اگلے دن خود کشی کرلی جس کے بنا پر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں قتل بالسبب میں نامزد کیا جائے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ یادرہے کہ جغور گاوں میں ایک ہفتے کے اندر خودکشی کے یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے پہلے ایک طالبہ جغور پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82350