چترال شہر میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی آتشزدگی سے بچ گئے
چترال شہر میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی آتشزدگی سے بچ گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اج صبح تقریبا دس بجے چترال ٹاون کے گنجان آباد علاقہ اور چترال بازار سے ملحق بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ میں کھڑی سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دیکھائے دے رہے تھے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچے اور پمپ میں کھڑی گاڑی پر لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا، بروقت آگ پر قابو پانے سے بائی پاس بازار اور پمپ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق پمپ میں کھڑی گاڑی پر نا معلوم وجوہات کی وجہ سے آگ پھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے بائی پاس اور پرانا بازار سمیت ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی اور نقصان سے بچا یا گیا۔