Chitral Times

Apr 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں عیدالفطر کی تیاریاں اور شاپنگ کاسلسلہ اپنی عروج کوپہنچ گئی جہاں بازاروں میں غیرمعمولی رش دیکھنے کوملی

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر میں عیدالفطر کی تیاریاں اور شاپنگ کاسلسلہ اپنی عروج کوپہنچ گئی جہاں بازاروں میں غیرمعمولی رش دیکھنے کوملی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر میں عیدالفطر کی تیاریاں اور شاپنگ کاسلسلہ اپنی عروج کوپہنچ گئی جہاں بازاروں میں غیرمعمولی رش دیکھنے کو ملی۔ جوکہ شاپنگ میں مصروف ہیں۔ درین اثناء چترال شہراور ملک کے دیگر حصوں میں کام کرنے والوں کی بڑی تعداد عیدالفطر اپنے گاؤں میں منانے کے لئے جانے والوں کی بڑی تعداد چترال شہر کے مختلف اڈوں سے مختلف سمتوں میں روانہ ہور ہے ہیں۔ اتالیق بازار اور کڑوپ رشت اور چیو پل سے سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ اور بونی روڈ پر دن بھر گاڑیوں کا رش برقرار رہا۔ حالیہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں مختلف دوردراز کی وادیوں کی بلاک شدہ سڑکیں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کیلئے کھل گئے ہیں جس سے عید کے لئے گاؤں آنے والوں کے لئے سہولت پیدا ہوگئی ہے۔

 

 

chitral bazar eid shoping 5

chitral bazar eid shoping 4

chitral bazar eid shoping 1 scaled

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترینTagged
100721