
چترال شہر میں دوسرے روز بھی محسن چترال جنرل (ر) پرویزمشرف کے حق میں جلسہ اورریلی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال شہرمیں دوسرے روز بھی جنرل پرویزمشرف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر ریلیاںنکالی گئیں. چترال شہر میں مختلف مکاتب فکر اوریونین کی طرف سے ریلی اورجلسہ منعقد کیاگیا. جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے جنرل پرویز مشرف کی خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا. انھوںنے کہا کہ سابق صدرپاکستان اورسپہ سالار کسی صورت غدارنہیںہوسکتے . اورجوفیصلہ آیا ہے اسکی مثال ماضی میں نہیںملتی. انھوں نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف ہمارے ازلی دشمن بھارت کے اندر گھس کرمقابلہ کیا اورتین بڑی جنگوںمیںحصہ لیاہے . جبکہ چترال کے عوام کے ساتھ ان کی خصوصی محبت ہے جس کیلئے چترال کے عوام انھیں اپنا محسن قراردیے ہیں . ریلی میں شرکاء بینرز اورپلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس میں پاک فوج اورجنرل پرویزمشرف کے حق میں نعرے درج تھے.