Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں تین روز پولوٹورنامنٹ کا افتتاح، فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر میں تین روز پولوٹورنامنٹ کا افتتاح، فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں خزان رنگ کی موج مستیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے Winds Eagle کے نام سے چترال پولوگراونڈ میں تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا جس میں اسے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کی معاونت حاصل ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح منگل کے روز ہو ا جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی سی لویر چترال محسن اقبال، ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ، تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر سردار علی وزیر بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

 

 

ٹورنامنٹ میں دو درجن کے قریب پولو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا جوکہ چترال میں اپنی نوعیت کاپہلا ایونٹ ہوگا۔ اپنے خطاب میں ڈی سی محسن اقبال نے کہاکہ پولو چترال کی ثقافت کا بنیادی جزو ہے جس کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اس ایونٹ کی انعقاد کا مقصد بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اس سیزن میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورزم کی ترقی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نوجوانوں کو صحت مند مشاعل کے مواقع فراہم کرنے میں دن رات کوشان ہیں۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پولو کی شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تاہم پولو ایسوسی ایشن چترال کے عہدیداران اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔

 

 

chitraltimes chitral polo tournament 4 chitraltimes chitral polo tournament 3 chitraltimes chitral polo tournament 5 chitraltimes chitral polo tournament 6 chitraltimes chitral polo tournament 7 chitraltimes chitral polo tournament 2

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95745