Chitral Times

Jul 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر میں اتوار کی شام سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شروع ہے جبکہ بالائی چترال اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ، اپر چترال کے مختلف مقامات پر ۲ انچ سے چھ انچ تک برفباری ہوئی ہے، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر بھی برفباری جاری ، تاہم ٹریفک رواں دواں ہے، دیر اور چترال سائڈ پر لواری ٹنل اپروچ روڈ سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے،

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے تمام مسافروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواری ٹنل سے سفر کرنے والے مسافر اختیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ برف باری کے دوران سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ بارش اور برفباری کے باعث چترال میں سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، کمشنر ملاکنڈ کے مطابق حالیہ برف باری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی دیر بالا/فوکل پرسن حامد خان”NHA”حکام کے ساتھ لواری ٹنل کے مقام پر گاڈیوں کی آمد ورفت رواں رکھنے کیلئےبرف صاف کرنے کی نگرانی کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر چترال، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔لہذا سیاح حضرات موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔

chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 1 chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 2 chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 2 chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 3 chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 4 chitraltimes snowfall feb 2024 lowari tunnel road dir and upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85423