چترال شہر میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کی مبینہ طورپر خودکشی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پولیس تھانہ چترال کے احاطے میں واقع اوچشٹ گاؤں میں مقامی سکول میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم کلیم اللہ ولد شمس الدین نے مبینہ طورخود پر چھریدار بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد انکوائری شروع کردی گئی ہے۔