Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانےکا کام شروع کردیا گیا

شیئر کریں:

چترال سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانےکا کام شروع کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر سے برنس گاؤں تک زیر تعمیر چترال شندور روڈکے پہلے فیزمیں تارکول بچھانے کے کام کا آغاز ہفتے کے دن راغ لشٹ کے مقام سے کیا گیا جس سے پہلے موری لشٹ کے قریب قائم اسفالٹ پلانٹ کی ٹیسٹنگ کامیاب ہوئی تھی۔ سائٹ پر موجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر ظہیر الدین نے میڈیا کو بتایاکہ بلیک ٹاپنگ کا کام جدید مشینری کے ذریعے شروع کردی گئی ہے اور تمام لیول کردہ مقامات پر روزانہ 500میٹر سے لے کر 800 میٹر تک کے حساب سے تارکول بچھانے کاکام جاری رکھا جائے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ این ایچ اے کی طرف سے کام کی معیار پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے ذمہ دار افسران ہر وقت سائٹ پرموجود رہیں گے۔ دریں اثناء کئی سالوں کی انتظار کے بعد سڑک کی پختگی سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ راغ لشٹ کے مقام سے گزرنے والے اپر چترال کے باشندوں نے کام کی معیار پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان بھی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کی معیار کو چیک کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور موقع پر موجود این ایچ اے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

درین اثناء چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال شندور روڈ کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کا م کو تعطل لائے بغیر مطلوبہ معیار کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اپر چترال اور کوہ یونین کونسل کے عوام کے لئے یہ خوشی کا دن ہے جوکہ کئی سالوں سے اس دن کا انتظارکررہے تھے۔

chitral booni mastuj shandur road asfalt plant started 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89896