
چترال شہر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش، متعدد مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
چترال شہر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش، متعدد مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر اور گردونواح میں آج جمعہ کے صبح اچانک موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورت حال ہے، چترال شہر کے موڑین گول نالہ میں شدید طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کئی مکانا ت ، کھڑی فصلوں او رباغات کو نقصان پہنچا،عینی شاہدین کے مطابق چار سال بعد اسی نالہ میں سیلاب آیا۔ اسی طرح دروش اور عشریت کے مختلف مقامات پر سیلاب آنے کے باعث چترال پشاور روڈ بھی متاثر ہوئی ، کئی گھنٹوں بعد ملبہ ہٹاکر روڈ کھول دیا گیا، دروش کے مقام پر کلدام گول اور عشریت براڈام نالہ میں سیلاب آنے سے سڑک کے ساتھ نشیبی مکانا ت کوبھی نقصان پہنچا۔