چترال شہر سمیت مضافات میں چار دنوں کی بارش اور برف باری کے بعد آج دھوپ نکلی ہے، موسم ساز گار تاہم رابطہ سڑکیں بند ہیں
چترال شہر سمیت مضافات میں چار دنوں کی بارش اور برف باری کے بعد آج دھوپ نکلی ہے، موسم ساز گار تاہم رابطہ سڑکیں بند ہیں
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاوں سمیت اپر اور لوئیر چترال میں گزشتہ چاردنوں سے مسلسل بار ش اور برفباری کے بعد آج دھوپ نکل آئی ہے، اور موبائل نیٹ ورک بعض مقامات پر بحال ہوچکے ہیں، ساتھ بجلی کی ترسیل بھی صرف چترال ٹاون ایریا میں بحال ہوچکی ہے، باقی علاقوں میں معطل ہے، چترال بونی اور گرم چشمہ روڈ تاحال بند ہیں، ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کے مطابق دونوں سڑکوں کی بحالی پر ہیوی مشینری لگادی گئی ہے، اسی طرح چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لئے بحال کردیا تھا مگر آج دوبارہ لینڈ سلائڈنگ کے باعث عارضی بند ہے، انتظامیہ کے مطابق بہت جلد دوبارہ کھول دیا جائیگا، ، حالیہ بارش اور برفباری کے نتیجے میں اپر اور لوئیر چترال میں درجنوں گھر مندم اورسینکڑؤں کو جذوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ برفباری کےباعث کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آج موسم صاف ہونے اور دھوپ نکلنے پر گھروں میں محصور لوگ باہر نکلے ہیں،سڑکوں کی بحالی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر لوئیراور اپرچترال دونوں بذات خود کررہے ہیں۔