Chitral Times

Nov 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں ۳۹ گھنٹوں بعد بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں ۳۹ گھنٹوں بعد بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت ، دروش، کوہ ایریا اور اپرچترال کے بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی ۳۹ گھنٹے کے بعد بحال کردی گئی،گزشتہ دن صبح سویرے اچانک گولین گول ہائیڈل پاور اسٹیشن ٹرپ کرجانے کے باعث بجلی کی ترسیل بند تھی، بجلی کی بندش کے باعث عام صارفین کے ساتھ، طالب علم اور مختلف دفاتر کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے،

بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی چترال لوئیر کے زیر اہتمام پیر کے دن تین مختلف مقامات پر جلسہ اور ریلی نکالی گئی، جبکہ شام کے وقت جغور کے مقام پر چترال پشاور روڈ احتجاجی مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیے تھے۔ ریلی سے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد، سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، ضلعی قیم وجیہ الدین، فضل ربی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی طویل بندش کو ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی نااہلی قرار دیا ، چیوپل پر جلسے میں کل دن دس بجے تک کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر بجلی بحال نہ ہوئی تو راست قدم اُٹھایا جائیگا، تاہم شام کے بعد بجلی بحال کردی گئی جس کے بعد مظاہرین پرآمن طور پر منتشر ہوگئے اور چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ پاور ہاوس میں تکینکی خرابی کو دور کرنے کے لئے ڈاون ڈسٹرکٹ سے ٹیکنکل ٹیم بلائی گئی جو یہاں پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجلی کی ترسیل بحال کردی ۔

chitraltimes chitral protest against bijli loadsheeding 3 chitraltimes chitral protest against bijli loadsheeding 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90447