Chitral Times

Mar 26, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت طول وعرض میں دو دنوں سے بجلی کی ترسیل معطل، صارفین رل گئے، تمام کاروباری مراکز بند

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر سمیت طول وعرض میں دو دنوں سے بجلی کی ترسیل معطل، صارفین رل گئے، تمام کاروباری مراکز بند

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین گول پاور ہاوس چترال میں تکنیکی خرابی کے باعث چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں گزشتہ دو دنوں سے بجلی کی ترسیل معطل ہے، جسکی وجہ سے تمام کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیاہے، تقریبا ۳۲گھنٹوں کی بجلی کی مکمل بلیک آوٹ کی وجہ سے عام صارفین مصائب کا شکار ہونے کےساتھ طلبا و طالبات اور بجلی سے چلنے والے تمام کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ ذرائع کےمطابق گزشتہ سردیوں میں شدید برفباری کے باعث لواری ٹاپ پر بجلی کے ٹاور گرگئے تھے جس کی بحالی تاحال نہ ہوسکی ہے، جس کے باعث چترال کا ایریا نیشنل گرڈ سے بھی منقطع ہے، پیسکو ذرائع کےمطابق تکینکی خرابی کو دور کرنے کے لئے پشاور سے ٹیکنکل ٹیم چترال پہنچ گئی ہے اور بحالی کا کام جاری ہے،دریں اثنا بجلی کی بندش کے ساتھ چترال میں ٹیلی نار کی سروس بھی معطل ہے، فون اور نہ فورجی کام کررہی ہے، جس کی وجہ سے عوام مذید پریشانی سے دوچار ہیں،

 

golengole hydro porject chitral 25

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90431