چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال کے متعدد مقاما ت پر سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں گھرسیلاب میں بہہ گئے، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا، رابطہ سڑکیں بند ، پل بہہ گئے
چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال کے متعدد مقاما ت پر سیلاب نے تباہی مچادی، درجنوں گھرسیلاب میں بہہ گئے، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا، رابطہ سڑکیں بند ، پل بہہ گئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں آج صبح موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر سیلاب آئے، درجنوں گھر مکمل تباہ جبکہ سینکڑوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے، کئ پل ببہ گئے، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا، رابطہ سڑکیں بند، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث دریا ئے چترال میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جسکے باعث نشیبی علاقے زیر اب آگئے ہیں ،
چترال مستوج روڈ پر کوغذی کے مقام پر پل سیلاب میں بہہ گیاہے جسکے باعث چترال بونی ،مستوج، تورکہو موڑکہو اور شندور ویارخون ویلی کے درمیان زمینی راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، اسی طرح ریشن شادر کے مقام پر بھی سڑک دریا برد ہوگئی ہے، لوٹ کوہ ویلی میں موردان گول نالہ آنے والی سیلاب نے دروشپ پل کو بہا لے گئی ہے، جس سے گرم چشمہ اور چترال کے درمیان رابطہ منقطع ہے،جبکہ حسن آباد میں دریا کی کٹائی کے باعث کریم آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے،
اسی طرح اپر چترال کے ریشن ، یارخون ویلی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب نے سینکڑوں گھروں کو متاثر کیاہے، جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر محیط کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچاہے، سیلابی ریلہ میں گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، یارخون ویلی روڈ بھی مختلف مقاما ت پر بند ہے،
لوئیر چترال کے گولین ویلی میں سیلاب میں سولہ گھر انے مکمل طور پر سیلاب برد ہوگئے ہیں ، سیلابی صورت حال کے باعث گولین گول ہائیڈروپاور اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس سے چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں بجلی ترسیل بند ہے،۔ اسی طرح لوئیر چترال کے شیشی کوہ، کالاش ویلی ودیگر مقامات پر بھی سیلاب آنے کے اطلاعات ہیں، تاہم الرٹ جاری ہونے کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف شفٹ کیا گیاہے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے دریائے چترال سے کسی بھی قسم کے لکڑی نکالنے پر دفعہ ۱۴۴کے تحت پابندی عائدکردی ہے، اور ساتھ خستہ حال رابطہ پلوں کو بھی امدورفت کےلئے بند کردیا گیا ہے۔سیلاب کے زد میں اکر ابپاشی اور ابنوشی کی اسکمیں بھی بری طرح متاثرہوگئی ہیں
دریں اثنا مختلف سڑکوں کی صفائی کے لئے چترال لوئیر اور اپرانتظامیہ کی طرف سے مشینری لگادی گئی ہے