Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر او رمضافات میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر او رمضافات میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اتوار کے روز چترال شہر اور مضافات میں موسم ابرآلود ، ہلکی بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جو کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جنوری تک جاری رہے گا ۔

 

لواری ٹنل روڈ پر بہت کم برف پڑی ہے ، جس کی صفائی کے ساتھ ساتھ آمدورفت جاری ہے ۔چترال شہر اور مضافات کی کئی سڑکیں برفباری کے دس دن گزرنے کے باوجود صفائی کا انتظار کر رہی ہیں ۔ اور اپر چترال میں اسماعیلی ولنٹیرز و علاقے کےلوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں صاف کرکے آمدرفت بحال کر دی ہے ۔ جس کی مقامی اور صوبائی حکومت کریڈٹ لینے کی کوشش کی رہی ہے ۔

 

عوامی حلقوں کا کہنا ہے ۔ کہ صوبائی حکومت برفباری اور بارشوں و سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی میں فعال کردار ادا کرے ۔ اور اس سلسلے میں جو ادارے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔ ان کی حوصلہ افزائی کرے ۔

 

chitraltimes lowari tunnel road

 

chitraltimes lowari tunnel approach road

 

 

چترال لوئیر پولیس کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے ساتھ ٹریفک کی روانی جاری ہے، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گئ ہے کہ غیرضروری سفر خصوصاً علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں.ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔ برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس اور ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں. سفر سے پہلے گاڑی کےلائٹس اور وائیپر وغیرہ چیک کر لیں۔

 

chitraltimes lowari tunnel road

 

 

اسی طرح اپر چترال میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال ہیڈکوارٹر کو ملانے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال ہیں اور ٹریفک حسب معمول رواں ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو، ٹی،ایم،ایز، ریسکیو 1122 اور لوکل گورنمنٹ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔

 

chitraltimes booni upper chitral snow

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98233