Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، دو مساجد بھی شہید، کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا 

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، دو مساجد بھی شہید، کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار اور پیر کی درمیانی رات لویر چترال کے متعدد مقامات پر سیلاب آنے کے نتیجے میں درجنوں گھر مکمل اور جزوی طور پرسیلاب سے متاثر ہوئے جن میں اورغوچ، بروزاور شیشی کوہ شامل ہیں۔ سیلاب نے حال ہی میں کاشت شدہ مکئی کی کھیتوں اور باغات کو زبردست نقصان پہنچایا جبکہ واٹر سپلائی اسکیموں کو نقصان پہنچایا جس سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دو مساجد بھی شہید ہوگئے ہیں جن میں سے ایک سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کاگولدہ کا بتایاجاتا ہے جبکہ دوسرا مسجد شیشی کوہ میں شہیدہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا کو بتایاکہ ان علاقوں میں امدادی اشیاء پہنچائی جاچکی ہیں اور ریونیواسٹاف ان علاقوں میں گھروں،فصلوں، باغات اور مال مویشیوں کی نقصانات کی سروے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسلادھار بارش کے فوری بعد خطرے کی زد میں گھرانوں کے مکینوں کا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مذید بتایا کہ سیلابی ریلے کی زد میں اکر بند سڑکوں کو ٹریفک کھول دیا گیا ہے، جبکہ مختلف دیہات کی سڑکوں پر کام جاری ہے۔
اس سے ایک روز قبل ارندو اور اپر چترال کے بریپ گاؤں میں بھی موسلادہار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے کئی گھرانوں کو متاثر کیا تھا۔ چترال کے طول وعرض میں مختلف مقامات پر بارشوں کی اطلاع موصول ہورہی ہیں جس سے درجہ حرارت میں بہت ہی کمی آئی ہے۔

chitraltimes chitral flood house and crops damaged 1 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 2 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 3 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 4 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 6 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 7 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 8 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 9 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 10 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 11 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 2 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 3 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 4 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 5 chitraltimes chitral flood house and crops damaged 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
90929