Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہرمیں سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز ) سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کے ساتھ یکجہتی کیلئے منگل کے روز بھی اتالیق چوک چترال میں احتجاجی مظاہرہ ہو ا۔ جس کے بعد شرکاء نے اتالیق چوک سے چیو پل دنین تک واک کیا۔ واک میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمایندگان، ڈرائیور یونین، تجار یونین، پرویز مشرف کے مداح اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر چترال کیلئے پرویز مشرف کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سے چترال کے لوگ انتہائی دُکھ اور غم کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کو اپنی صفائی کیلئے مزید موقع فراہم کیا جائے اور اُس کی صحت یابی تک اُسے مزید کسی صدمے سے دوچار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کوئی عام آدمی نہیں اس ملک پر گیارہ سال حکومت کرنے اور فوج کی کمانڈ کرنے والے اعلی شخصیت کے مالک ہیں۔ اس لئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اُنہیں وقت دینا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ انصاف حقیقی معنوں میں ہوتا ہوا نظر آئے۔ واک کے شراکاء نے اس موقع پر پاک فوج اورپرویز مشرف کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اور چترال کے ساتھ اُن کی خصوصی محبت اور قربت کا ذکر کیا۔ انہوں سابق صدر پاکستان کی صحت یابی کی دُعا کی اور اعلی عدلیہ سے اُنہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے پاک فوج اور پرویز مشرف کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔

ihtijaji muzahira in favor of gen musharaf 3
ihtijaji muzahira in favor of gen musharaf 5

ihtijaji muzahira in favor of gen musharaf 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30338