چترال شندور روڈ کی تعمیر میں ملبہ دریا میں نہ ڈالاجائے۔اہالیاں بونی لشٹ
محترم ایڈیٹر صاحب
ہم بونی خاص کرکے بونی لشٹ کے عوام چترال ٹائمز کی وساطت سے عوام کے خدشات متعلقہ اداروں کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ سڑک بنا نا کشادہ کرنا آچھی بات ہے لکیں بونی کے سامنے پہاڑ وں پر کام کرتے ہوئے خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ان پہاڑوں کا ملبہ دریا میں آکر گرے گا اور دریا کا رخ تبدیل ہوکر بونی کی طرف کٹائ کا سبب بنے گا۔ ریشن کی طرح بونی کی زمیں بھی دریا میں بہہ جائے گی ۔اور پھر کنٹرول کرنا مشکل ہوگا ۔مہربانی یہ ہوگی کہ متبادل راستہ بنانا چاہئے ۔یا بہت احتیاط سے ملبے کو دریا میں گرائے بے غیر سڑک پر کام کرنا ہوگا ۔
شکریہ اہالیاں بونی لشٹ