چترال شندور روڈ پر ہرچین اور شاہی داس نالہ میں شدید طغیانی اور سیلابی صورت حال ، ہزاروں مسافر پھنس گیے ، ایک گاڑی دریا برد
چترال شندور روڈ پر ہرچین اور شاہی داس نالہ میں شدید طغیانی اور سیلابی صورت حال ، ہزاروں مسافر پھنس گیے ، ایک گاڑی دریا برد
اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) شندور فیسٹول سے واپس آنے والے ہزاروں مسافر ہرچین اور شاہی داس کے مقام پر نالہ میں شدید سیلابی صورت حال کے پیش نظر پھنس گیے ہیں ، ان مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ، ایک گاڑی سیلابی ملبے تلے دب گیی۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
شندور روڈ پر شاہی داس اور ہرچین لشٹ نالہ میں شدید طغیانی اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنسے ہویے ہیں۔ ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گی ہے ، عینی شاہدین کے مطابق این ایچ اے کی غفلت کی وجہ سے لوگ انتہایی مصایب کا شکار ہیں۔ شندور فیسٹول سے واپس انے والے افراد کا کہنا ہے کہ دن کے وقت اگر ہیوی مشینری سے کام لیا جاتا تو یہ نوبت نہ اتی ، اب شام کے وقت پانی کی بہاو میں مذید اضافہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ نزدیکی ہوٹل یا رہایش کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے رات بھر مسافروں کو جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کھلے اسمان تلے رات گزارنا پڑے گا۔ انھوں نے صوبایی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔