Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شندور روڈ پر کام کی بندش کے خلاف کوہ یونین کونسل کے دو مقامات پر احتجاجی مظاہرہ ، سڑک کئی گھنٹوں تک بندرہی، تاہم انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور یقین دہانی پر سڑک دو دن کے لئے کھول دی گئی

شیئر کریں:

چترال شندور روڈ پر کام کی بندش کے خلاف کوہ یونین کونسل کے دو مقامات پر احتجاجی مظاہرہ ، سڑک کئی گھنٹوں تک بندرہی، تاہم انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور یقین دہانی پر سڑک دو دن کے لئے کھول دی گئی

 

 

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شندور روڈ پر کام کی بندش کے خلاف کوہ یونین کونسل کے دو مقامات موری لشٹ اور کوغوزی کے علاوہ کاری گاؤں میں بھی احتجاجی طور پر بند کردیا گیا ہے جس سے ہزارو ں مسافر دونوں طرف پھس کررہ گئے ہیں۔ احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ اس روڈ پر وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز ریلیز نہ ہونے کی بنا پر کام کو روک دیا گیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ موجودہ مالی سال کے لئے 3ارب روپے کی منظوری ہوچکی ہے۔

 

تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں وجیہ الدین، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ،مولانا عبدالرحمن، قاضی نسیم، قاری جمال عبدالناصر، صفدر علی کاش، شریف حسین اور وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ تین ارب میں سے اب تک صرف 25کروڑ روپے ریلیز کرکے بقیہ رقم کو روکے رکھنااور گزشتہ پانچ سالوں سے زیر تعمیر اس سڑک پر کام کو بند کرانا چترالی عوام کے ساتھ صریح ذیادتی اور ظلم ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالسلام اور ایڈیشنل اے سی چترال عدنان حیدر ملوکی موری لشٹ پہنچ کر احتجاجیوں سے کامیاب مذاکرات کئے جس پر نماز عصر کے بعد سڑک دوبارہ ٹریفک کے لئے کھل گئی۔ ایڈیشنل اے سی عدنان حیدر ملوکی نے میڈیا کو بتایاکہ اس روڈ پراجیکٹ پر کام 7نومبر تک دوبارہ شروع ہوگاجس کی یقین دہانی این ایچ اے حکام کی طرف سے کی گئی ہے۔ روڈ بلاک کے خاتمے کے ساتھ دونوں طرف کھڑی ہوئی سینکڑوں گاڑیاں لمبی کانوائے کی صورت اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 7نومبر تک تعمیراتی کام دوبارہ شروع نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ مکمل روڈ بلاک اور بھرپور احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

 

chitraltimes protest against stopage chitral shandur road construction 1 chitraltimes protest against stopage chitral shandur road construction 2 chitraltimes protest against stopage chitral shandur road construction 3

chitraltimes protest against stopage chitral shandur road construction 4

chitraltimes protest in morilasht against stopage of construction work on chitral shandur road

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95075