Chitral Times

Apr 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شندور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا، مستوج اور گلگت کے درمیان ٹریفک بحال

Posted on
شیئر کریں:

چترال شندور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا، مستوج اور گلگت کے درمیان ٹریفک بحال

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی لاسپور شندور روڈ سے برف اور ملبہ ہٹاکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی بروقت احکامات کی روشنی میں محکمہ این،ایچ،اے نے دن رات کام کرکے لاسپور شندور روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک کیلئے کھول د یا ہے، جبکہ گلگت کی طرف سے برسیت شندور تک پہلے سے برف ہٹادیا گیا تھا، اسی طرح مستوج اور گلگت کے درمیان تقریبا دو مہینے سڑک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، علاقے کےعوام نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ نیٹکو بس سروس بھی بہت جلد بحال ہوگی۔

 

 

chitraltimes shandur road open for trafic 3

chitraltimes shandur road open for trafic 1

chitraltimes shandur road open for trafic 2

 

chitraltimes shandur road snowfall and clearnce by ghazr administration 1 1

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
100319