Chitral Times

Feb 7, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے کھرب پتی امیدوار الیکشن لڑیگااورسب سےغریب امیدوار بھی چترال سے

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں‌حالیہ الیکشن کیلئے جمع کرائے گئے گوشواروں‌کے مطابق ملک کی سب سے امیر امیدوار چترال سے الکشن لڑ رہا ہے اور سب سے غریب امیدوار بھی چترال ہی سے الیکشن میں‌حصہ لے رہاہے.
تفصیلات کے مطابق سید سردار حسین ساکن گرین لشٹ پی کے ون سے بطورآزاد امیدوار الیکشن لڑرہا ہے . انھوں‌نے اپنے اثاثوں‌میں‌کروڑوں‌روپے کے جائیداد کے علاوہ کھربوں‌روپے مالیت کے نوادرات کا اندراج کیا ہے. اس سلسلے میں چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئےانھوں نے اپنے اثاثوں‌کی تصدیق کردی . یاد رہے کہ سید سردار حسین شاہ 2013ء کے الیکشن میں‌بھی بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا.
اسی طرح چترال سے سب سے غریب امیدوار بھی الیکشن لڑرہا ہے . موصولہ گوشواروں‌کے مطابق رضیت بااللہ ساکن دروش کے اثاثے سب سے کم ہیں‌جنھوں کل 7897روپے بینک بیلنس ظاہر کیا ہے .جبکہ منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کوئی نہیں‌ہیں.
razitubillah


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
11389