Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے ٹیوشن کے لیے پشاور آنے والے طلباء……!

Posted on
شیئر کریں:

گزشتہ شام پشاور یونیورسٹی کے ہوسٹل نمبر ١ کے گراؤنڈ میں بہت سارے لڑکے فٹ بال کھیل رہے تھے …پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ سارے لڑکے ٹیوشن پڑھنے پشاور آئے ہوئے ہیں.لیکن ان کا زیادہ تر وقت اس کراؤنڈ میں‌فٹ بال کھیلتے ہوئے گزرجاتا ہے..یہ نوجوان پشاور میں کسی دوست کے ساتھ رہتےہیں اور اپنی مرضی کے مالک بن جاتے ہیں. ،بےشک کھیل ضروری ہے..لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ ان میں سےزیادہ تر نوجوان کسی بھی ٹیوشن سنٹر کےدروازے تک بھی نہیں گئے ہیں.یہ تمام سٹوڈنٹس اپنی دنیا میں مگن ہیں.انکو جس کام کے لئے انکے والدین نے اپنی جمع پونجی دے کے پشاور بھیجے ہیں ان بے چارے والدین کی آنکھوں میں ان کے لیے کیا کیا سپنے ہونگے. میں یہ باتیں اپنے دوستوں سے کرتا ہوں تو یہ جواب ملتا ہے.کہ بھئ کس دنیا میں ہو . دنیا بدل چکی ہے ..انسان کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ،معاشرے میں جو کچھ برا لگ رہا ہے ،اس سے خود کو انجان رکھنے میں ہی عافیت ہے ،اور ہو سکے تو راستہ بدل ڈالے ..مجھے ان تمام جوابات سے انکاری نہیں ،میں جانتا ہوں کہ،دنیا ماڈرنائزیشن کی لپیٹ میں ہے..اب دوسروں کے درد اپنا سمجھنا پاگل پنی ہے..مجھے ان بیچارے والدین پر ترس آتا ہے ،جنہوں ںے اپنی کل جمع پونجی دے کر اسکو پشاور میں ٹیوشن پڑھنے بھیجے…..
ان والدین سے گزارش صرف اتنی ہے کہ اپنے بچوں کو اپنے علاقے کے اچھے اساتذۂ کرام سے ٹیوشن پڑھائیں…انکو پشاور نہ بھیجے ،اور اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کی کوشش کریں …اگر مضمون پسند آیا تو عمل کریں اگر نہیں آیا تو پھر MIND YOUR OWN Business

افگن رضا پشاور


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
18454