چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر حاجی محسن اقبال کوڈھول کی تھاپ پر رخصت کردیا گیا، گاڑیوں کے جلوس کی قیادت لیویز کے گھڑ سوار دستے نے کی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر حاجی محسن اقبال کو ڈھول کی تھاپ پر رخصت کردیا گیا۔پیر کے روز سہ پہر کو ڈی سی آفس سے گاڑیوں کے جلوس میں لویر چترال لیویز کے جوانوں، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بکرآباد تک لے گئے جبکہ جلوس کی قیادت چترال لیویز کے گھڑ سوار وں کے ایک چاق وچوبند دستے نے کی۔ ڈی سی آفس سے بکرآباد تک ہر 100میٹر کے فاصلے پر سڑک کے دونوں طرف لیویز کے اہلکارکھڑے تھے۔
ایک دن قبل ان کے اعزاز میں گورنر کاٹج میں الوداعی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں ڈی پی او سمیت مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے جس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں اپنی پوسٹنگ کے دوران میرٹ کی پاسدار ی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جبکہ انہیں چترالی عوام کا تعاون بھی حاصل رہا۔ اس موقع پر مقررین نے چترال کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراح تحسین پیش کیا۔