Chitral Times

Oct 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے ایم پی اے ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال سے ایم پی اے ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی منتخب

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز) صوبائی اسمبلی پی کے ون  چترال اپر سے جنرل نشست پر نومنتخب ایم پی اے ثریا بی بی خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں، جمعرات کے روز اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں بابر سواتی 89ووٹ لیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہوئے ہیں اور ثریا بی بی 87ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئی ۔ بعد میں  حلف لینے کے بعد ثریا بی بی باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا ہے۔ ثریا بی بی کا تعلق اپر چترال کے خوبصورت گاوں آوی سے ہے، وہ 2007سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک رہی ہیں،ثریا بی بی چترال کی تاریخ میں پہلی جبکہ خیبر پختونخواہ کی واحد الیکٹیڈ خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ہوکر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوئی ہیں۔

chitraltimes mpa suraya bibi deputy speaker kp assembly resume charge

chitraltimes mpa suraya bibi deputy speaker kp assembly resume charge 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
85820